9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:24
اسمبلی تحلیل شوشہ،وہ جب کہاں تھےجب ہم مڈٹرم کی بات کرتےتھے
اے آر وائی - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی بات کرنے والے اس وقت کہاں تھے جب تحریک انصاف مڈٹرم الیکشن کی بات کررہی تھی۔ اور حکمران سیاسی مطلب پرستی کے لیے نظام چلانے کی بات کرتے تھے ۔
شوکت خانم کینسر اسپتال میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی تقسیم ایوارڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اب تحریک انصاف کی سونامی کے آگے ٹہرنا کسی کے لیے ممکن نہ ہوگا ۔ انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ترجیحات عوام کی بجائے کچھ اور ہیں اقتدار میں آکر نہ صرف موجودہ وزیر اعظم اور گورنر ہاؤسز کو ختم کردیں گے بلکہ صحت کے بجٹ کو بھی تین گنا کردیں گے۔