9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:47
پنجاب ،ڈینگی نے ایک اور جان لے لی ،ہلاکتوں کی تعداد 216 ہوگئ
اے آر وائی - ڈینگی بخار نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ اٹھائیس سالامدثر اکبر لاہور جنرل اسپتال جاں بحق ہوا جس سے صوبہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 216 ہوگئی ہے ۔
سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران تقریباَ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں کے سی بی سی ٹیسٹ ہوئے جن میں سے پانچ سو سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس تمام تر صورتحال میں مریضوں کو ہسپتالوں میں بہت زیادہ انتظار کی زحمت اٹھانا پڑتی ہے۔
حکومت پنجاب نے شہربھر میں مچھرمار سپرے کرنے کے لیے سرکاری ملازمین کے علاوہ روزانہ اجرت پر بھی ملازمین بھرتی
کیے ہیں جو دن رات محنت کرتے کرتے حادثات کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔گنجائش کم ہونے کے باعث ڈینگی مریضوں کی سرکاری ہسپتالوں میں داخلے پر حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔جب تک ڈینگی مریض کے پلیٹ لٹس کی تعداد دس سے بیس ہزار تک نہ آ جائے تب تک اُسے ہسپتال میں داخل نہیں کیا جاتا۔