9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:38
فارمولا ون ڈرائیور سیبیس ٹین ویٹل 2011 سیزن کے چمپئن بن گئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…ریڈ بل کے فارمولا ون ڈرایئور سیبیس ٹین ویٹل 2011 سیزن کے چمپئن بن گئے۔ جاپان میں ہونیوالی گران پری میں ویٹل کی تیسری پوزیشن نے انہیں ٹائٹل کا حقدار بنا دیا۔ سوزوکا، جاپان میں ہونے والی جیپنیز گراں پری میں سبیسٹین ویٹل 21ویں لیپ تک سب سے آگے رہے،لیکن دوسرے پٹ اسٹاپ پربٹن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی ڈرائیورجنسن بٹن نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ تیس منٹ53اعشاریہ چاردوسیکنڈمیں طے کرکے ریس جیت لی،اسپین کے فرنانڈوالونسو دوسرے نمبرپررہے،سباسٹین ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی لیکن انہیں چمپئن شپ ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی،وہ رواں سیزن 9ریسز جیت چکے ہیں۔