9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:56
پاک بھارت میڈیا عوام کر قریب لانے کردار ادا کرسکتا ہے
اے آر وائی - پاک بھارت تنازعات کے حل اور عوام کو قریب لانے کے لیے میڈیا موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویز الہی نے اپنی رہائش گاہ پر چندی گڑھ پریس کلب کے صدر کی قیادت میں بھارتی صحافیوں کے وفد کے اعزاز کے موقع پر کہا کہ میڈیا اس دور کی سب سے موثر قوت ہے جس کا کردار پاکستان اور بھارت میں اختلافات کے خاتمہ اور غلط فہمیوں کو دور کرنے میں بہت اہم ہو سکتا ہے ۔
اس موقع پر بھارتی وفد کے سر بارہ نوین سنگھ گوردورل نے کہا کہ وفود کے باہمی تبادلوں ،ننکانہ کو ضلع بنانے اور واہگہ ننکانہ کیرج وے کی تعمیر جیسے اقدامات سے ہماری عوام آپ کے بہت مداح ہیں ۔جس سے دونوں ملکوں کی عوام میں قربت پیدا کرنے میں مدد ملی۔