10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:47
شریف برادران کو سیف الرحمن جیسا احتساب چاہئے،بابراعوان
اے آر وائی - یونیفکیشن بلاک حکومت پنجاب کا بغل بچہ ہے جس کی وجہ سے میں یونیفکیشن بلاک کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ تاہم ہم ان کو جمہوری نظام سے بھاگنے نہیں دین گے کیونکہ وہ بھاگنے کے ماہر ہیں۔
ان خیا لات کا اظہار سینیٹر بابر اعوان نے ڈسٹرکٹ بار چکوال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لوٹے توڑنے کا بزنس ہمارے پاس نہیں جس کی وجہ سے یونیفکیشن بلاک کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو سیف الرحمن جیسا احتساب بیورو چاہئے لیکن وہ نہ جانے کیوں روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کی تو شریف برادران کو اشد ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ ہم قوم کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ ملک کا کوئی ادارہ ٹوٹنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سینٹ دو بار ٹوٹا ہے ایک بار جنرل ضیاء اور دوسری بار جنرل مشرف نے اس پر شب خون مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دئیے تو خالی ہونے والی نشتوں پرہم ضمنی انتخابات کرا ئیں گے۔