تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:38

اسلام آباد سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اے آر وائی - وفاقی پولیس نے قاری شکیل گروپ کے انتہائی مطلوب ترین دہشتگرد قاری عنایت کو سیکٹر جی سکس ون کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے ۔



پولیس نے دعوی کیا ہے کہ قاری عنایت کودو ہفتے قبل گرفتار ہونے والے دہشتگرد سردار علی خٹک کی نشاندہی پر جی سکس ون کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے چار ہینڈ گرنیڈ بھی بر آ مد کیئے گئے ۔



پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خود کش جیکٹس اسلام آباد پہنچاتا تھا۔ زرائع کے مطابق قاری عنایت کی گرفتاری میں حساس اداروں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے گذشتہ شب اسلام آ باد پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.