تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:0

لاہور : نامعلوم افراد کا ریسکیو1122کے اہلکار پرتشدد

جنگ نیوز -
لاہور …لاہور کے علاقے بند روڈ پر نامعلوم افرادنے موٹر سائیکل میں پہلے پیٹرول ڈلوانے کے جھگڑے پرریسکیو1122 کے اہلکار اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکار کی بند روڈ پر پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلواتے ہوئے نامعلوم افراد سے تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی،انہوں نے اہلکار صدیق اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے،اہلکار صدیق کے مطابق پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.