24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:56
تحریک انصاف میں شامل ہورہا ہوں،جاویدہاشمی
اے آر وائی - جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ان کو پارٹی قیادت سے نہیں بلکہ ان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے، تحریک انصاف سےنظریاتی ہم آہنگی ہےاس لیے اس میں شامل ہورہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری حلقے کی عوام میرے لیےاہم ہیں ۔
ملتان سے کراچی روانگی سے قبل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے بہت اچھے دوست ہیں وہ بھی ایک سیاسی لیڈر ہیں اور میں بھی ایک سیاسی لیڈر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی عہدے کی طلب ہے نہ کسی سیاسی منصب کی خواہش میرے طویل سیاسی سفر عہدوں کی کئی پیشکشیں ہوئیں مگر کبھی قبول نہیں کیا۔