تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:5

جاوید ہاشمی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اے آر وائی - تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ممتاز سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان 15 سال سے پرعزم سیاست کررہے ہیں۔ ان کے نظریے سے متفق ہوں اس لیے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔



کراچی آمد کے بعد عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کوئی محفوظ نہیں ہے پاکستان کو محفوظ بنائیں گے، لوگ بڑے مقصد کے لئے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہورہے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد مضبوط اور خوشحال پاکستان ہے۔



اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ہم سب کے لئے آج بڑا خوشی کا دن ہے۔ جاوید ہاشمی کوتحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہتا ہوں ہم پاکستان میں نیا نظام لانا چاہتے ہیں۔ وقت ثابت کرے گا کہ جاوید ہاشمی صحیح جگہ پر آئے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.