24 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:5
سلالہ میں حملےکا حکم دینےوالا جنرل ہی تحقیقاتی افسر مقرر ہوا
اے آر وائی - مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی انکوائری سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کی انکوائری کیلئے جن برگیڈیئر جنرل اسٹیفن کلارک کو متعین کیا گیا تھا وہی اس حملے کے ذمے دار ثابت ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعات اور شواہد سے یہ ثابت ہوا ہے کہ حملے کا حکم برگیڈیئر جنرل اسٹیفن کلارک نے دیا تھا۔ لہٰذا انکوائری رپورٹ کے غیر جانبدار ہونے کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے پہلے ہی اس رپورٹ سے عدم اتفاق کیا جاچکا ہے تاہم اس نئے انکشاف نے اس رپورٹ کی ساکھ مزید متاثر کردی ہے۔