25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:15
فوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،گیلانی
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فوج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں اور تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔
کراچی میں وزیر اعظم نے گورنر ، وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزرا کے ساتھ مزار قائد ہر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے عوام کی منتخب حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے کابینہ کا سوواں اجلاس منعقد کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس پہلی بار اسلام آباد سے باہر نہیں ہوا چاروں صوبوں اور ان کے دارالحکو متوں میں کابینہ کے اجلاس ہوئے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ ہماری حکومت سے قبل نہیں ہو سکا تھا گوادر میں کابینہ کے اجلاس میں این ایف سی پر دستخط تاریخی موقع تھا۔