25 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:6
میاں صاحب جلدی کریں،ایسا نہ ہو ٹیم ہی نہ رہے،عمران خان
اے آر وائی - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میاں نواز شریف کا دس دس اوور میچ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بال سے ن لیگ کی دوسری وکٹ بھی گر چکی ہے اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف بھی جلد تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب جلدی کریں کہیں پوری ٹیم ہی غائب نہ ہو جائے ۔