26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:21
فردوس عاشق نےاستعفیٰ غلط فہمی میں دیا، خورشید شاہ
اے آر وائی - وفاقی وزیر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کیبنٹ سے علیحدگی کیلئے اپنا استعفیٰ غلط فہمی کی بنیاد پر دیاتھا جو وزیراعظم نے پھاڑ دیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے بحران کا سبب عدالتی بے جا مداخلت ہے۔ اور فردوس عاشق اعوان نے غلط فہمیوں کی بنیاد پر استعفی وزیراعظم کو دیا تھا جو انہوں نے اسی وقت پھاڑ دیاتھا۔