26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:30
جماعت اسلامی کا اجلاس،ایم ایم اے کی بحالی کا فیصلہ
اے آر وائی - جماعت اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
امیر جماعت اسلامی منور حسن کی زیر صدارت منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے لیے رابطوں پر بریفنگ دی گئی ۔ جس میں بتایا گیا جماعت اسلامی کے اتحاد سے متعلق اختلافات دور کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
ارکان شوری نے اس بات پر زور دیا مذہبی قوتوں کے ووٹ بینک کے لیے متحدہ مجلس عمل کی بحالی ضروری ہے لیکن اتحاد کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔