27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:31
زبانی باتیں اور نعرے لگانے والے نہیں ، الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے ان کی جماعت زبانی باتیں اورنعرے لگانے والی نہیں۔ ایم کیوایم جلد قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مسائل کواٹھائے گی۔ الطاف حسین نے ملتان میں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی اورملتان ضلع کے مختلف علاقوں کے کارکنوں سے فون پر گفتگوکی۔
الطا ف حسین نے زونل کمیٹی اورتمام ضلعوں کے کارکنوں اورذمہ داروں کوجلسے کی کامیابی پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ نے اے پی ایم ایس او کے کارکنوں سے کہاکہ وہ پنجاب میں تحریک کے پیغام کوتیزی سے پھیلانے کیلئے سرگرم ہوجائیں ۔