تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 4:49

لندن، بےنظیربھٹو کی چوتھی برسی پرتقریب کا انعقاد

اے آر وائی - ملک بھر میں کی طرح لندن میں بےنظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پردعائیہ تقریب کا انعقادکیاگیا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان جہموریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے ۔ جمہوریت کے استحکام کے لئے محترمہ شہید کے مشن کو آگے بڑھا نا ہو گا ۔



مقررین نے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام ، سلامتی اور جمہوریت کے قیام کے لئے بھٹو خاندان نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ تقریب سے پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر حسن بخاری ، میئر چودھری اسلم اور ڈپٹی سیکٹری جنرل پی پی پی ابرار میر نے بھی خطاب کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.