تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:7

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں،سردار مہتاب

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار مہتاب احمد خان نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز ان کی جماعت ہے اور جماعت ماں کی حیثیت رکھتی ہے۔



ایبٹ آباد پریس کلب میں تقریب سے خطاب میں سردار مہتا ب احمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے،ممیو اسکینڈل سمیت تمام اسکینڈلز کی کڑیاں ایوان صد راور وزیراعظم ہاؤس سے مل رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت میں اختلا فات ہو سکتے ہیں لیکن وہ پار ٹی کو چھو ڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.