27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:22
ذیلی اداروں کے سربراہ تبدیل کئے جائیں،فردوس عاشق اعوان
اے آر وائی - وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات نےگذشتہ روزوزیراعظم یوسف رضا گیلانی سےوزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔
زرائع کے مطابق ملاقات میں فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیداروں کی تعیناتی ان کی مرضی کے مطابق کی جائیں۔فردوس عاشق اعوان کا موقف تھا کہ موجودہ سربراہوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نہیں ادا کرپارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے سرکاری ٹی وی کے سربراہ کے لیے اشرف عظیم اور پی آئی او کے لیے رشید چوہدری کا نام تجویزکیا۔ وزیراعظم گیلانی نے وفاقی وزیراطلاعات کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔