تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:7

سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اے آر وائی - میمو کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وزیر اعظم کو پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توسیع کرنے یا انہیں کوئی ہدایات جاری کرنے کا اختیار نہیں ۔ مقدمے کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔



میمو کیس کی سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ وزیر اعظم کو پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں توسیع کرنے یا انہیں ہدایات جاری کرنے کا اختیارنہیں۔ کمیٹی کو پارلیمنٹ ہی اختیار دے سکتی ہے ۔ چیف جسٹس نے سوال کیاکہ کیا پارلیمنٹ نے پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات کا اختیار دیا ہے یا نہیں ۔ درخواست گذار اسحاق ڈار نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے کمیٹی کو ایسا اختیار نہیں دیا ۔ اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا حکومت کا میمو سے تعلق نہیں۔ پارلیمانی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے لہذا ان درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔



حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ درخواست گذاروں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تنازع یہ ہے کہ معاملے کی تحقیقات کون کرے گا۔ یہ تنازع بنیادی انسانی حقوق کے زمر ے میں نہیں آ تا۔ اٹارنی جنرل نے بابر اعوان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرا دیا۔ جس میں کہا گیا ہے پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی تضحیک نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.