28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:23
جکارتہ کشتی حادثہ،پاکستانیوں کی لاشیں30دسمبر کو لائی جائینگی
اے آر وائی - جکارتہ کشتی حادثے میں جاں بحق ستر پاکستانیوں کی لاشوں کو پی آئی اے نے 30 دسمبر کو وطن لانے کا اعلان کیا ہے۔
قومی ائیر لائن کے حکام کے مطابق لاشوں کو لا نے کےلئے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،30 دسمبر کو خصوصی پرواز سے میتوں کوکراچی لایا جائے گا۔ جاں بحق افراد کی اکثریت کا تعلق کوئٹہ سے ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء30 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ میتوں کی شناخت کے بعد اپنے اپنے شہروں کو لے جائیں گے۔