28 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:59
سکھرمیں ایم کیوایم کاجلسہ عام تاریخی ہوگا، الطاف حسین
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ سکھرمیں ہونے والاایم کیوایم کاجلسہ عام تاریخی ہوگا۔ عوام جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے خاتمے کے لئے جلسے کوکامیاب بنائیں۔
سکھراورجیکب آبادکے ارکان زونل کمیٹی سے گفتگو میں انھوں نے کہا سکھر کا جلسہ ایساعظیم الشان ہوگا کہ سندھ ہی نہیں پاکستان بھر کے عوام دیکھیں گے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جلسے کو شرکت کرکے ثابت کردیں کہ سندھ متحد ہے اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ انھوں نے صوبے میں آباد اقیلتی عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی جلسے میں بھر پور شرکت کریں۔