29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:50
غیرمعیاری گیس سلنڈرفراہم کرنے پر 7سال سزا کا فیصلہ
اے آر وائی - حکومت نے ملک بھر میں گیس کے غیر معیاری سلنڈرز پھٹنے کے واقعات کے تدارک کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں۔غیرمعیاری گیس سلنڈرفراہم کرنے والوں کو سات سال تک قید کی سزادی جاسکے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ غیرمعیاری گیس سلنڈروں کے حوالے سے اوگرا قوانین پرسختی سے عمل درآمد کویقینی بنایاجائے گا۔ غیرقانونی سی این جی کنورژن ورکشاپس بندکرنے اور سلنڈر تحویل میں لینے کے بھی احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ وزیرداخلہ نے غیر معیاری سلنڈرزکی بیخ کنی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔