تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:18

فاٹا نے صوبے کا مطالبہ کیا تو حمایت کریں گے،الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اگر فاٹا کے عوام نے الگ صوبے کا مطالبہ کیا تو حمایت کریں گے۔ انہوں نے یہ بات فاٹا کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان آفریدی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔



الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی ہمیشہ مخالفت کی اورہرفورم پر اس کے خلاف آوازاٹھائی۔ اگرفاٹاکے عوا م نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا توحمایت کریں گے۔



حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ فاٹاکوخیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اس کے وسائل پر صوبے کاکنٹرول ہو لیکن فاٹا کے عوام کسی صوبے میں ضم ہونا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ فاٹاکے عوام اپنے لئے ایک الگ کونسل اور خودمختارصوبہ چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فیصلے خودکرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.