30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:24
موٹروے کا ایم ٹو سیکشن ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا
اے آر وائی - موٹر وے انتظامیہ نے دھند میں کمی کے بعد شاہراہ کے ایم ٹو سیکشن کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے کھول دیا ہے
موٹر وے پولیس نے شدید دھند کے باعث رات کو ٹھوکر نیازبیگ لاہور سے فیض پور انٹرچینج تک شاہراہ بند کردی تھی۔ جس کے بعد مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔
دھند میں کمی کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موٹروے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے معلومات حاصل کرلی جائیں۔ موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز فوگ لائٹس اور شیشوں کو صاف رکھیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہاجاسکے۔