تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:10

سپنا کیس:ہائیکورٹ نےایس ایچ اوریس کورس سےجواب طلب کرلیا

اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ سپنا کی بازیابی کے لئے دوست محمد کھوسہ کی جانب سے دائر درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے پانچ جنوری کو جواب طلب کرلیا۔



مثل خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دوست محمد کھوسہ جب سپنا کو طلاق دے چکے ہیں تو انہوں نے کس حیثیت سے سپنا کی بازیابی کی درخواست دائر کی ہے، دوست محمد کھوسہ کے وکیل نے بیان دیا کہ مثل خان اداکارہ سپنا کے والد نہیں اس حوالے سے ثبوت ماتحت عدالت کو فراہم کئے جاچکے ہیں۔



سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپنا خان کی بہن حنا خان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کرائی جائیں تو سپنا خان سردار دوست محمد کھوسہ کی تحویل سے ہی برآمد ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.