تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:25

ملک میں انقلاب ضرورآئے گا،الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں پرامن عوامی انقلاب ضرورآئے گا اوراس کا سہرا غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ایم کیو ایم کے سر ہوگا۔



سکھر کے ذمے داران سے ٹیلی فونک گفتگو میں انھوں کہاکہ جب میں نے انقلاب فرانس طرز کے انقلاب کی بات کی تھی تو سیاسی رہنماؤں اور کالم نگاروں نے میری بات کا مذاق اڑایا تھا لیکن آج پاکستان کی کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جو انقلاب کی بات نہ کرتی ہو۔



انھوں نے کہاکہ نئے سال 2012ء میں ایم کیوایم کے جلسوں کا آغاز سکھر سے کیاجارہا ہے ، اس جلسہ کی کامیابی سے ملک بھر میں ہونے والے ایم کیوایم کے تمام جلسے تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.