تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:47

مختلف ممالک میں سال نو کا جشن،آتشبازی کے مظاہرے

اے آر وائی - پاکستان کی طرح دنیابھر کے ممالک میں سال دو ہزار بارہ کے استقبال کےلیے جشن منائے گئے، آتشبازی کے دلکش مظاہرے کیے گئے۔ میوزک کنسرٹ اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔



سال دو ہزار بارہ کا آغاز آکلینڈ سےہوا۔لوگ سڑکوں پرآگئے۔نیوزی لینڈ میں جشن نے خوشیوں کو رنگین کر دیا ۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں لاکھوں افراد نے جمع ہوکرسماں دلفریب بنا دیا،تاریخی ہاربربرج پر رنگ و نور کی برسات سے سیاح لطف اندوز ہوتے رہے ۔ ہانگ کانگ میں تقریبات کا آغاز وکٹوریہ ہاربر پر آتشبازی کے مظاہرے سے ہوا،یہاں نئے سال کو چینی سال کی مناسبت سے ڈریگن سے موسوم کیا۔ تائیوان کے شہر تائی پائی میں دنیا کی دوسری بلندترین بلڈنگ پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کرکے سال نو کے جشن کاآغاز کیاگیا۔



جاپان میں ہزاروں افراد نے بدھ مت کے تمام تر احساسات کو نئے سال کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے تاریخی بدھ ٹیمپل زوجوجی کے ارد گرد ہزاروں غبارے چھوڑ کر اپنے روایتی گیتوں سے نئے سال کا استقبال کیا۔ نئی دہلی کی تمام مارکیٹیں کارڈز اور تحائف سے سجی رہیں ۔ نئے سال کے استقبال کے نت نئے طریقے اختیار کئے گئے،سیاحوں نے نئے سال کے موقع پر بھارتیوں کے ساتھ مل کر مندر اور گوردواروں میں خوشیوں کو دوبالا کرنےکے لئےآتشبازی اور رنگ بکھیرے ۔



دبئی میں نئے سال کااستقبال برج الخلیفہ میں شاندار آتشبازی سے کیاگیا۔ جرمنی کے شہر برلن میں رنگوں کے گولے فضائوں میں بلند کیے گئے۔ اس موقع پر میوزک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیاگیا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بھی نئے سال کا شاندار استقبال کیاگیا، آتشبازی کا دلکش مظاہرہ کیاگیا۔ لندن میں دریائے ٹیمز کے کنارے رنگ و نور کے قمقمے بگ بینگ کی گھڑیال کو نئے سال کی اطلاع دے رہے تھے اور لندن کے عوام اس منظرمیں مست و مگن تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.