1 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:47
تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم قبول نہیں، صاحبزادہ فضل کریم
اے آر وائی - سنی اتحادکونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے مزارات کی بے حرمتی اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم قبول نہیں کی جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے مطالبہ کیا پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ سی این جی کے مسئلے پر حکومت کو جامع پالیسی بنانی چاہئے ۔اس سلسلے میں ایران اور چین کی پیشکش قبول کی جائیں۔
انھوں نے کہا میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والا عدالتی کمیشن آزادانہ تحقیقات کرے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کرے۔ پریس کانفرنس سے پہلے صاحبزادہ فضل کریم کی زیر صدارت سنی اتحاد کونسل کا اجلاس ہو ا،جس میں ملکی صورتحال پر غور و فکرکیا گیا۔