تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:12

جسٹس (ر)طارق محمود کی سپریم کورٹ کی معاونت سے معذرت

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے، چیف جسٹس کی صدارت میں لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔



جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود نے بھٹو ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کی معاونت سے معذوری ظاہر کردی۔ ان کا کہنا تھا احمد رضا قصوری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے عدالتی معاون کی ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے عدلیہ کی نظر میں آپ کی کتنی اہمیت ہے جبکہ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم پر بھی تنقید کی جاتی ہے لیکن ہمیں ذمہ داری پوری کرنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.