2 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:30
موبائیل کمپنیوں پرحملوں کامقصد سرمایہ کاری روکناہے،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیلولر کمپنیوں کے دفاتر پر حملوں کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری کو روکنا ہے ۔ امن وامان سے متعلق آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
کراچی ائرپورٹ پر بزنس کمیونٹی کے فاسٹ ٹریڈ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہا کراچی میں آئل ٹینکروں کے ذریعے اسلحہ لایا جاتا تھا جس کو حکومت نے انتہائی موثر انداز میں ناکام بنادیا ہے بڑی تعداد میں غیرقانون سمز بند کی جاچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہڑتالوں کے ذریعے حکومت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ کورنگی ایسوسی ایشن کے دفتر میں نیا پاسپورٹ آفس بھی قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اکیس ممالک کے شہریوں کو پاکستان آمد کے بعد ائرپورٹ پر ویزا جاری کیا جاتا ہے اس حوالے سے فہرست بھی ذرائع ابلاغ کو جاری کردی جائے گی۔