3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 6:39
جسٹس شیخ احمد فاروق کا سپنا اغوا کیس کی سماعت سے انکار
اے آر وائی - لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ احمد فاروق نے سپنا اغوا کیس کی سماعت سے انکار کردیا۔ جسٹس شیخ احمد فاروق نے ذاتی وجوہ کی بنا پر سپنا خان کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھجوادیا۔
عدالت میں اداکارہ سپنا خان کے والد مثل خان کی دو درخواستیں زیر سماعت تھیں جن میں مثل خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے اداکارہ سپنا کی بازیابی کے لئے دوست محمد کھوسہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کیا ہے جبکہ وہ اسے طلاق دے چکے ہیں لہذا ہائیکورٹ سیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے۔ دوسری درخواست میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنارہی اور نہ ہی سپنا خان کے موبائل کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔