تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:40

گیس بحران،ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال،مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں

اے آر وائی - گیس بحران پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ۔ خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری۔



اوگرا کی جانب سے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹ یونین اور سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دوسرے روز بھی ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال اور مظاہرے جاری ہیں۔ اسلام آبا د میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوششیں کی جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ مظاہرین نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر دیئے۔



ایبٹ آباد میں بھی ہڑتال کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سی این جی ایسوسی ایشن ہزار ہ کے صدر طارق خان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیتی، ہڑتال جاری رہےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.