تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:3

ملکی صورتحال غیر یقینی،ادارے مفلوج ہو چکے، فضل الرحمان

اے آر وائی - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورت ہے تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں۔



پشاور میں میٹ دی پریس سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ میمو قومی سلامتی کا ایشو ہے لیکن نو سال میں 35 ہزار جانوں اور 70 ارب ڈالر کا نقصان کرنے کا مجرم کون ہے۔ انھوں نے کہا اے این پی نے باچا خان کی کتاب سے عدم تشدد کا ورق پھاڑ دیا ہے۔ اگر سوات میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جنگ کی تو اے این پی بلوچستان اور بنگال میں عسکری کارروائیوں کو کیا نام دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.