4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:31
این آراوفیصلے پرعملدرآمد نہ کیا تواحتجاج کریں گے، رانا ثنا
اے آر وائی - صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاخیر جمہوریت کے منافی ہے۔ این آر او فیصلے پرعملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا فوج آئینی ادارہ ہے، ایمرجنسی کی صورت میں اس سے مدد لی جاسکتی ہے، نواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کے لئے فوج کی مدد لی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ صدر، وزیراعظم اور لا ڈویژن سمیت تمام ادارے عدالت کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کریں، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہر حال میں عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کراچی کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کا خاتمہ مسلم لیگ ن ہی کرے گی۔