تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:22

بھٹو ریفرنس کیس،سماعت کل تک کے لیئے ملتوی

اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔ جب تک عدلیہ آئین کے مطابق کام کرتی رہے گی کسی کو غیرآئینی اقدام کی جرات نہیں ہوگی۔



چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بینچ نےسماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح محمد ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی سوالیہ نشان ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کو صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا ہے۔



بابر اعوان نے کہا کہ صدرمملکت کو ماضی کے معاملات پر ریفرنس بھجوانے کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کسی کی مخالف نہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ گتھی کیسے سلجھانی ہے۔ عدالتی معاونین فخر الدین ابراہیم کو حفیظ پیرزادہ نے کہا کہ ریفرنس کو واپس بھجوایا تو آزاد عدلیہ کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔ سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.