تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41

پیر پگارا علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

اے آر وائی - حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا لندن پہنچ گئے ہیں۔ پیرپگارا جو گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور علاج کی غرض سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے معالجین کی ہدایت پر انہیں بغرض علاج لندن لیجایا گیا ہے۔



پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے نو بجے ان کی ائر ایمبولیس نے لوٹن ائر پورٹ پر لینڈ کیا وہاں سے انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے ان کے بڑے بیٹے، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ اور اور پیر پگارا کے پاکستانی معالج بھی پیر پگارا کے ہمراہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.