6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:42
اہل بلوچستان آمرانہ فیصلوں کے نتائج بھگت رہے ہیں، نواز شریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے بلوچستان کو درپیش مسائل پر غور کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد میں جمع کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہناتھاکہ آمرانہ دور کے فیصلوں کے نتائج بلوچستان کے عوام بھگت رہے ہیں ،پورا ملک بھگت رہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔ان کا یہ بھی کہناتھاکہ جمہوری حکومت نے بھی چارٹرآف ڈیموکریسی کو لپیٹ کر رکھ دیاہے۔وزیر اعظم بااختیار ہیں پھر بھی مسائل پر کھل کر بات نہیں کرتے بیان دے کر واپس لے لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کھل کر بتائیں کہ اکبر بگٹی کے قاتل اور لاپتہ افراد کہاں ہیں؟