6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:14
منصور اعجاز نے بلیک بیری کا پن کوڈ کمیشن کوفراہم کردیا
اے آر وائی - میو کیس کے مرکزی کردارمنصور اعجازنے اپنے بلیک بیری ڈیٹا کی رازداری سے دستبردار ہوتے ہوئے کمیشن کو اپنے بلیک بیری فون کے پن کوڈ کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ اپنے وکیل ایم اکرم شیخ کے ذریعے منصور اعجاز نے کمیشن میں ایک درخواست جمع کروا دی ہے جس میں بلیک بیر ی فون کے پن کوڈ کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار اپنے بلیک بیری کے ڈیٹا کی رازداری سے دستبردار ہوتا ہے کمیشن چاہے تو بلیک بیری سروس فراہم کرنے والے ادارے سے بھی اس کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔