6 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:56
حکمراں اتحاد نے سینیٹ اور عام انتخابات پر مشاورت کی،حیدرعباس
اے آر وائی - ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتحادی جماعتوں کے ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات اور سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ مہینے پہلے ہونے والے الیکشنز کو قبل از وقت نہیں کہا جا سکتا۔