تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:42

بیس جنوری کا جلسہ موروثی سیاست خاتمہ کردے گا،الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سکھر میں ہونے والے بیس جنوری کےجلسہ عام کو فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمےکی نوید قرار دیا ہے۔



سکھرمیں ایم کیوایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں کے اجلاس میں ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ بہت جلد وہ دن آئے گا جب حق پرستی کے نعروں کی گونج سےلرزتے ایوان زمیں بوس ہوجائیں گے۔



ان کا کہناتھاکہ حق پرستی کا پیغام شاہ لطیف بھٹائی کی دھرتی کے گوشے گوشے میں پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ سکھراور نواحی گاوٴں گوٹھوں میں جاکر حق پرستی کا پیغام پھیلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.