8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:52
شوگرکےمریضوں کیلئےخوشخبری،مصنوعی لبلبہ، آخری مراحل میں
اے آر وائی - ماہرین صحت نے شوگر کے مرض میں مبتلا لوگوں کو خوش خبری دی ہے کہ مصنوعی لبلبے کی تخلیق کےاب آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
شوگر کے مرض میں نظام ہضم کے اہم غدود لبلبے کا کردار مرکزی ہوتا ہے ۔ماہرین طویل عرصے سے مصنوعی لبلبے کی تیاری میں مصروف تھے۔ماہرین صحت کے مطابق لبلبے کو کنٹرول کرکےاس موذی مرض سے چھٹکارہ ممکن ہے۔
مجوزہ مصنوعی آلے کا سائز پیغام رساں پیجر جتنا ہوگا۔ اس میں نصب آلات خون کے اندر پائی جانے والی شکر کے ذرات کو مسلسل کنٹرول کر تے رہیں گے ۔۔مصنوعی لبلبے کی تخلیق سے دنیا بھر کے لاکھوں مریض راحت حاصل کر سکیں گے۔