تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:43

میمو تحقیقاتی کمیشن، کل سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز

اے آر وائی - میمو اسکینڈل تحقیقاتی کمیشن تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کل سے کر رہا ہے تین رکنی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس فائز عیٰسی کررہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں ہونے والے گزشتہ اجلاس میں اٹارنی جنرل،سیکڑیٹری خارجہ،سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن پیش ہوئے تھے۔



کمیشن نے گزشتہ سماعت پر صدر آصف علی زرداری، میاں نواز شریف، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی، امریکی شہری منصور اعجاز، اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو آئندہ سماعت پر اپنا موقف دینے کے لیئے نوٹسسز جاری کیئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.