تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:7

اجازت کےبغیرسرکاری ملازمین بیان نہیں دےسکتے،گیلانی

اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کمیشن کے روبرو اپنے جوابات جمع کرائے جو غیر آئینی ہے۔



چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین کی رو سےکسی بھی سرکاری ملازم کو اپنے بیانات داخل کرانے سے قبل مجاز اتھارٹی سے اجازت لینی ہوتی ہے لیکن آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور ڈی جی آ ئی ایس آئی شجاع پاشا نے اپنے جوابات میمو کمیشن کے روبرو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر جمع کرائے ہیں۔



وزیراعطم گیلانی کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کی جانب سے اس طرح کی کوئی سمری نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.