تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:34

ایبٹ آباد کمیشن میں ڈاکٹر احسان کا بیان ریکارڈ

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں دو مئی کو امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کے صوبائی کو آرڈینیٹر نے بیان ریکارڈ کرادیا۔



سپریم کورٹ کے سابق جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کے قومی پروگرام کے صوبائی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر احسان اللہ ترابی، سیکورٹی سروسز کمپنی کے راولپنڈی میں انچارج بشیر چوہان اور بلال کالونی ایبٹ آباد کے انچارج میجر ریٹائرڈ عامر عزیز نے تفصیلی بیان ریکارڈ کرائے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد اور ایبٹ آباد کمیشن کے دیگر ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.