9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:16
نوازشریف نے منصور اعجاز کے کہنے پر پٹیشن دائر کی،رحمان ملک
اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف نے منصور اعجاز کے کہنے پر سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی۔ مشرف کی واپسی کی کوئی سرکاری اطلاع نہیں واپس آئے توقانون پرعمل ہوگا۔
اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہاکہ جب نوازشریف وزیراعلی پنجاب تھے تومنصوراعجاز ان کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ منصوراعجاز جب چاہیں گے ان کوویزہ دیا جائے گا۔ پاسپورٹ کے بغیر داخل نہیں ہونے دیں گے۔