9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:7
پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے، منظور وسان
اے آر وائی - صوبائی وزیر داخلہ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جیسے ہی کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے انہیں گرفتار کرکے جیل پہنچادیا جائے گا ۔ پرویز مشرف کی وطن واپسے کے اعلان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی بالا تر نہیں ہے۔ پرویز مشرف جیسے ہی کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجاز اتھارٹی ہیں انہیں صدر پاکستان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ منظور وسان نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ان پر بلوچستان میں مقدمات درج ہیں بلوچستان حکومت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری ہمیں بھیج دیے ہیں انہیں گرفتار کرکے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔