تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:25

مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،چنگیز خان جمالی

اے آر وائی - وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چنگیزخان جمالی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف، نواب اکبر بگٹی کے قتل کا مرکزی ملزم ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی تاہم ان کو سزا دینا عدالت کا کام ہے ۔



لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاشیں گرنا افسوسناک ہے حکومت امن وامان بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔



انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نعرہ لگا کر تعصب پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے جو کسی صورت درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجلی اور گیس کے مسائل ورثے میں ملے جن کے حل کیلئے بھرپورکوششیں جاری ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.