تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:43

جنرل پاشا کی میمو کمیشن کے روبرو ان کیمرہ پیش ہونے کی خواہش

اے آر وائی - آئی ایس آئی نے میمو کیس تحقیقاتی کمیشن کے روبرو ایک خط میں درخواست کی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹئنٹ جنرل احمد شجاع پاشا کمیشن کے روبرو ان کیمرہ پیش ہونا چاہتے ہیں۔



خط آئی ایس آئی کے کرنل خالد نے کمیشن کے روبرو پیش کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی آج رات کسی مناسب وقت پر کمیشن کو بریفنگ دے سکتے ہیں۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اگر کوئی معاملومات مہیا کرنا چاہتے ہیں تو وہ سربمہر لفافے کے ذریعے بھجوا دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.