تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:52

نئے صوبوں سے ملک کمزور نہیں مضبوط ہو گا، الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ نئے صوبوں سے ملک کمزور نہیں مضبوط ہو گا۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپیل کی کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے سرائیکی صوبہ ،صوبہ ہزارہ اور صوبہ قبائلستان بنادیا جائے ۔



الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان انگنت مسائل کا شکار ہے اور ان مسائل میں نئے صوبوں کا قیام بھی انتہائی حساس نوعیت کا مسئلہ ہے نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کو بعض عناصر غلط معنی دے رہے ہیں اور غلط تاویلات پیش کررہے ہیں۔



الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس سے غرض نہیں کہ دانشور حضرات کتنے صوبے بنانے کا مشورہ دیتے ہیں البتہ حقیقت یہ ہے کہ تاریخی اعتبار سے سرائیکی بیلٹ کبھی صوبہ پنجاب کا اور ہزارہ ڈویژن کبھی خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں رہا اوران علاقوں کی ہمیشہ جداگانہ حیثیت رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.