9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:43
پیرپگارا کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، امتیازشیخ
اے آر وائی - لندن کے ولنگٹن اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے وہ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
پیر پگارا کی طبیعت کے حوالے سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں امتیاز شیخ اور ڈاکٹر شہزاد تھہیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگاڑا کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے کیلئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں۔